پاکستان
30 اپریل ، 2012

چاہتے ہیں نیٹو سپلائی لائن جلد بحال ہو، ڈپٹی ہائی کمشنر آسٹریلیا

چاہتے ہیں نیٹو سپلائی لائن جلد بحال ہو، ڈپٹی ہائی کمشنر آسٹریلیا

کراچی … آسٹریلوی ڈپٹی ہائی کمشنر ٹم جارج نے کہا ہے کہ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ نیٹو سپلائی لائن جلد بحال ہو، پاکستان کی ترقی کیلئے سالانہ 10 کروڑ ڈالر کی امداد دیتے ہیں جبکہ تعلیم کے شعبے میں بھی امریکا، برطانیہ کے بعد آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جہاں پاکستانی بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں آسٹریلیا ڈے ان اسپرنگ کے حوالے سے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ماضی کی طرح بہتر ہوں اور نیٹو سپلائی لائن جلد بحال ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سندھ کی ترقی کے ساتھ ساتھ اب تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ زمینوں پر سورج مکھی کی کاشت اور اس کیلئے بیج کی فراہمی سے آسٹریلیا نے پاکستان کے ساتھ سن فلاور ڈپلومیسی کی بنیاد رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 5 ہزار نوجوان آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ایک تاریخی شہر ہے اور پاکستان کا تجارتی مرکز ہے۔ نیوزکانفرنس کے اختتام پر آسٹریلیا سے خصوصی طور پر آئے ہوئے میوزک بینڈ نے بھی اپنی پرفارمنس دی ۔

مزید خبریں :