پاکستان
10 فروری ، 2015

آسٹریلیا میں پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری

آسٹریلیا میں پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری

کوئنزلینڈ........آسٹریلیا میں پولیس مقابلے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ویڈیو میں دو مسلح افراد کو ٹریفک کے درمیان فائرنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔یہ واقعہ پچھلے ہفتے 5فروری کو پیش آیا۔برسبین کے نزدیک کوئنزلینڈپولیس نے ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا۔پولیس نے گاڑی پنکچر کرنے والی ڈیوائس کے ذریعے گاڑی کو روکوالیا۔اس دوران مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے دوسری گاڑی کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح افراد کو سڑک پر دیکھ کر کچھ گاڑیاں ٹکرابھی گئیں۔پولیس نے مسلح افراد کو گرفتار کرکے ان پر اقدام قتل سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ قائم کردیا۔

مزید خبریں :