پاکستان
10 فروری ، 2015

کراچی : پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

کراچی : پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

کراچی ........کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ ایس پی گلشن عابد قائم خانی کے مطابق پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں کارروائی کی جس کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مطلوب ملزم افتخار بنگش عرف افتخارو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس پی گلشن نے دعوی کیا ہے کہ مقابلے میں مارے جانے والا ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید خبریں :