پاکستان
10 فروری ، 2015

کراچی : گلستان جوہر،شارٹ سرکٹ سے کار میں آگ لگ گئی

 کراچی : گلستان جوہر،شارٹ سرکٹ سے کار میں آگ لگ گئی

کراچی........کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شارٹ سرکٹ کے باعث کار میں آگ لگ گئی،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو زرائع کے مطابق گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب ایک کار میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی،جس پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے آگ پر قابو پالیا۔تاہم تب تک کار مکمل طور پر جل چکی تھی۔آگ کار میں شارٹ سرکٹ کے باعث میں لگی،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :