پاکستان
10 فروری ، 2015

کراچی:کلہاڑی سے اپنے دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:کلہاڑی سے اپنے دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی .......کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کلہاڑی کے وار سے اپنے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کا کہنا ہے کہ مقتول نے اس کی بیوی کے بارے میں غلط الفاظ کہے تھے۔گلشن اقبال کے علاقے بلاک -7 کے ایک گھر میں ڈرائیونگ کرنے والے الیاس بہاری نے کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنے دوست عمران بہاری کو قتل کردیاجو قریب ہی واقع ایک اور گھر میں چوکیدار تھا۔ملزم الیاس بہاری نے اپنے بیان میں کہا اس کا دوست اسکی بیوی کے بارے میں غلط باتیں کرتا تھا ۔ واقعے کے روز عمران شراب پی کر اس کی بیوی کے بارے میں غلط باتیں کرنے لگا جس پر اس نے کلہاڑی ماری اور وہ مرگیا۔ایس پی گلشن عابد قائم خانی نے کہا کہ ملزم نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ مقتول اس کی بیوی پر غلط نگاہ رکھتا تھااور اس نے ملزم کی بیوی کے خلاف نازیبا استعمال کئے جس پر یہ واقعہ پیش آیا۔ملزم نے مقتول کی لاش کو جس گھر میں دفن کیا تھا وہاں وہ 15 سال سے نوکری کرہا تھا جس کے مالکان میں عمر رسیدہ میاں بیوی شامل تھے۔

مزید خبریں :