پاکستان
10 فروری ، 2015

واشک بلوچستان میں فورسز کی جوابی کارروائی،15 مسلح ملزمان ہلاک

واشک  بلوچستان میں فورسز کی جوابی کارروائی،15 مسلح ملزمان ہلاک

کوئٹہ......بلوچستان کے علاقے واشک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہل کار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ،جوابی کارروائی میں 15 حملہ آور بھی مارے گئے۔ایف سی کے ترجمان نے بتایا کہ واشک کی تحصیل بسیمہ کے علاقے کوری ویل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا جارہا تھا ۔ اس دوران مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔ جوابی فائرنگ سے 15 مسلح افراد مارے گئے جن کے قبضے سےبڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے ۔

مزید خبریں :