کاروبار
30 اپریل ، 2012

حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے افراط زر کا ہدف 9 فیصد رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد … حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے افراط زر کا ہدف 9 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک افراط زر کی شرح 11 فیصد رہے گی۔ منصوبہ بندی کمیشن کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران افرط زر کا ہدف 9فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تخمینے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران افراط زر کی شرح 11فیصد رہے گی۔ مالی سال 2012-13ء کیلئے برآمدات کا ہدف 25.8 ارب جبکہ درآمدات کا تخمینہ 42.6 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے ، آئندہ مالی سال کیلئے زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.8 فیصد رکھا گیا ہے جس میں بڑی فصلوں کی گروتھ کا ہدف 3 فیصد اور چھوٹی فصلوں کی گروتھ کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد رکھا گیا ہے تمام اعداد و شمار کی حتمی منظوری وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے مئی کے دوسرے ہفتے میں ہونے والے اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔

مزید خبریں :