پاکستان
10 فروری ، 2015

الطاف رحمان ملاقات کے بعد متحدہ کا سندھ حکومت میں شامل ہونے کا اعلان

الطاف رحمان ملاقات کے بعد متحدہ کا سندھ حکومت میں شامل ہونے کا اعلان

کراچی........ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے پھر ہاتھ ملالیے،الطاف رحمان ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ سینیٹ الیکشن کا فارمولا بھی طے پاگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کو 7 اور ایم کیو ایم کو 4سیٹیں ملیں گی۔ متحدہ قومی مومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد سندھ حکومت میں شامل ہو گی۔ لندن میں الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے تفصیلی ملاقات کر کے پی پی ایم کیوایم اتحاد اور سینیٹ الیکشن کے لئے معاملات ترتیب دیئے۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لندن میں الطاف حسین کے ساتھ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تعلقات، سینیٹ الیکشن کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ملک کی مجموعی صوررت حال سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے۔ اعلامیے میں الطاف حسین اور رحمان ملک کی ملاقات کے حاصل بحث کو بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ میں سیاسی افہام و تفہیم اور بھائی چارگی کی خاطر جلد صوبائی حکومت کا حصہ بنے گی۔ دونوں جماعتیں سینیٹ انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کو 7 اور ایم کیو ایم کو 4 سیٹیں ملیں گی جبکہ سینیٹر رحمان ملک نے الطاف حسین کو یقین دلایا ہے کہ دونوں جماعتوں میں باقاعدہ تحریری معاہدہ ہو گا اور تمام حکومتی و انتظامی شعبوں میں ایم کیو ایم کو اس کے جائز حقوق دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :