10 فروری ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری کا طے شدہ منصو بہ ترک کیانہ اس میں کوئی تبدیلی کی گئی ،بعض قوتیں منصوبے کومتنازع بنارہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ژوب روٹ کی فزیبلٹی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے اورابتدا میں روٹ کےکسی ایک سیکشن پر کام شروع کرکےتحفظات دورکیےجائیں۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال سےسے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر این ایچ اے حکام نے مولانا فضل الرحمان کو پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے پر بریفنگ دی ۔ بعدمیں میڈیاسے بات چیت میں احسن اقبال کاکہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہ داری کے طے شدہ منصوبے کو ترک کیا نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کی گئی، پہلی ترجیح گوادر بندر گاہ کو آپریشنل کرنا ہے موجودہ دستیاب نیٹ ورک سے جوڑنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو بلاوجہ متنازع بنایا جارہا ہے اور بعض قوتیں جو پاکستان کی خیر خواہ نہیں بدگمانیان پیدا اور تنازعات کھڑے کررہی ہیں۔ سربراہ جمعیت علمائےاسلام (ف) نےکہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے سےاختلاف نہیں،جس روٹ کوترجیح دی جارہی ہیں،اس پرخیبرپختونخوا کےعوام کوتحفظات ہیں۔ حویلیاں،میاں والی ،ڈیرہ اسماعیل خان ،ژوب اور کوئٹہ روٹ کی فزیبلٹی رپورٹ سامنے لا کر ابتدائی طور پر اس کے کسی ایک سیکشن پر کام شروع کیا۔ احسن اقبال نےکہاکہ بعض قوتیں کہتی ہیں کہ اسے کالاباغ ڈیم کی طرح نہیں بننےدیں گے۔ اس پرمولانافضل الرحمان نےکہاکہ ہم توکہہ رہے ہیں اسے بناکررہیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ژوب روٹ سے چین کے لئے وسط ایشائی ریاستوں تک چھ روٹ اور معدنی ذخائر تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔