10 فروری ، 2015
اسلام آباد.......وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم اورتحریک انصاف کے درمیان ٹی 20کھیلا گیا جوختم ہوگیا،کسی جماعت کے لیے(ن)لیگ کو پالیسی تبدیل کرنےکی ضرورت نہیں۔ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن دہشت گردی کا واقعہ ہے، ہم مسلح ونگ کا خاتمہ چاہتے ہیں چاہے وہ کسی سیاسی جماعت کا بھی ہو، اگر سندھ حکومت سانحہ بلدیہ کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں بھیجے گی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،صوبائی حکومت کی اپیکس کمیٹی مقدمات ملٹری کورٹس میں بھیجنےکی سفارش کرتی ہے۔