10 فروری ، 2015
سیالکوٹ .........سیالکوٹ کے قریب چارواہ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسزنے ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔جس کے جواب میں چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور کارروائی کی گئی ہے۔