10 فروری ، 2015
اسلام آباد........وزیر خزانہ کا اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے بہتر ہے جبکہ عوام کی حالت زار کے ساتھ ملکی معاشی حالت میں بہتری کیلئے سرکار پوری طرح کوشاں ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میں ملکی ترقی کے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ سالوں میں مجموعی پیداوار کی شرح بڑھاکر 7 فیصد تک پہنچانے کا ارادہ ہے جبکہ سرکار مالی خسارا گھٹاکر 4 فیصد تک محدو رکھنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے ، زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر کی سطح پر لے جانے اور سرمایہ کاری کی شرح جی ڈ ی پی کے 22فیصد تک پہنچانے کیلئے بھی تگ و دو کی جارہی ہے،حکومت کا جی ڈی پی میں ٹیکس کا حصہ بڑھاکر 15 فیصد کرنے کا ارادہ ہے جبکہ ملکی برآمدات کو 32 ارب ڈالر کی سطح پر لےجانے کی تیاریاں بھی جاری ہیں ،سرکار عوام کی صحت اور تعلیم پر اخراجات مجموعی پیداوار کے4 فیصد تک پہنچانے کے لیے کوششیں جا ری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عزاب سے چھٹکارہ دلانے اور گیس کی قلت سے بچانے کیلئے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے ساتھ درآمدی منصوبوں پر بھی عملدرآمد جاری ہے ۔