پاکستان
10 فروری ، 2015

متحدہ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی

متحدہ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی

کراچی.........عمران خان کے حالیہ بیانات کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد کراچی کی سڑکوں پر نکل آئی۔اپنے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئےریلی نکالی، جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی شاہراہِ قائدین پر ختم ہوئی۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نائن زیرو کے قریب عائشہ منزل سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور اظہار محبت کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کےشرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الطاف حسین کے چاہنے والے آج ثابت کردیں گے کہ کراچی کس کا شہر ہے۔ ریلی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، رہنماؤں، صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان سمیت خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان نے خوشی سے رقص بھی کیا۔ ایم کیوایم کے تحت نکالی جانی والی ریلی کے روٹ میں تبدیلی بھی کی گئی اور ریلی لیاقت آباد 10نمبر سے، حسن اسکوئر، نیشنل اسٹیڈیم، کارساز، شارع فیصل، نرسری برج اور شاہراہ قائدین سے ہوتی ہوئی مزار قائد کے سامنے پہنچی جہاں اسٹیج سجایا گیا۔

مزید خبریں :