پاکستان
11 فروری ، 2015

عمر سرفراز چیمہ عمران خان کے ترجمان مقرر

عمر سرفراز چیمہ عمران خان کے ترجمان مقرر

اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف نے عمر سرفراز چیمہ کو پارٹی چیئرمین عمران خان کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ تحریک انصاف کے بانی رہنمامیں سے ہیں،انہوں نے 1996ء میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ،وہ 1997ء، 2002 ء اور 2004 میں پارٹی ٹکٹ سے الیکشن لڑا ۔ عمر چیمہ تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمر چیمہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

مزید خبریں :