11 فروری ، 2015
کراچی .....محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میںکراچی کا موسم خشک اور رات میں سرد ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13اعشاریہ5 اور زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شمال مشرق سے 3 سے 4 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا جبکہ رات میں موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔