11 فروری ، 2015
میکسیکو سٹی ......میکسیکو کے دارالحکومت میں اساتذہ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔میکسیکو کے متروک تعلیمی نظام میں بہتری اور تنخواؤں میں اضافے کیلئے اساتذہ کی جانب سے میکسیکو سٹی میں ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شریک اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ ان کی تاخیر کی شکار تنخواہیں ادا کی جائیں۔انہوں نے لاپتہ ہونے والے 43 طلبہ کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔ ریلی اور مظاہرے کے باعث میکسیکو سٹی میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔