11 فروری ، 2015
کوئٹہ .....بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کااجراء آج دوسرےروز بھی جاری ہے۔سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کےاجراء کا سلسلہ گذشتہ روز شروع ہواتھا۔صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید کے مطابق کاغذات کے اجراء کے پہلے روز صوبے سےمختلف جماعتوں کےامیدواروں کےنام پر 30کاغذات نامزدگی جاری کئےگئے تھے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی 12اور13فروری کو ہوگی ان کی جانچ پڑتال 16 اور 17 فروری کو ہوگی۔ سید سلطان بایزیدکےمطابق کاغذات امیدوار یا اس کامجاز نمائندہ وصول اور جمع کراسکتاہے،تاہم کاغذات کی جانچ پڑتال کے موقع پر امیدوار کے تجویز اور تائیدکنندہ کا حاضر ہونا لازمی ہوگا۔