11 فروری ، 2015
راولپنڈی ......آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس ائیرچیف مارشل مارک بنسکن نےملاقات کی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے امورپر بات چیت کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے امورپربھی بات کی گئی ۔آ سٹریلین چیف آف ڈیفنس فورس ایئرچیف مارشل مارک بنسکن نے یادگارشہدا پرپھول بھی چڑھائے۔