انٹرٹینمنٹ
01 مئی ، 2012

پر فیکٹ خاں اب ایڈز پر بننے والی فلم میں نظر آئیں گے

 پر فیکٹ خاں اب ایڈز پر بننے والی فلم میں نظر آئیں گے

ممبئی…بالی وڈ کے پرفیکٹ خاں اب ایڈز پر بننے والی فلم میں کام کریں گے ۔ڈائریکٹرپریا درشن نے مسٹر پرفیکٹ کواپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے،پریادرشن ان دنوں اپنی فلم کمال دھمال مالا مال پرکام کررہے ہیں ،ان کی اگلی فلم کا موضوع ایڈز ہوگا،فلم کی کامیابی یقینی بنانے کیلیے انہوں نے اس میں عامر خان کو لینے کا فیصلہ کیا ہے ،فلم کا نام کیا ہوگا یہ طے ہونا ابھی باقی ہے ۔

مزید خبریں :