پاکستان
18 فروری ، 2015

بھارتی ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کی بیان سے مکرنے کی کوشش ناکام

بھارتی ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کی بیان سے مکرنے کی کوشش ناکام

نئی دہلی ......بھارتی اخبار نے اپنے ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کی بیان سے پھرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔بھارتی اخبار نے بی کے لوشالی کی تقریر جاری کردی ہے جس میں لوشالی کشتی تباہ کرنے کا حکم دینے کا اعتراف کررہے ہیں۔آج صبح بھارتی اخبارات نے نمایاں طور پر ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کا بیان شائع کیا تھاکہ جس میں 31دسمبر 2014ء کو مبینہ پاکستانی کشتی تباہ کرنے کاحکم دینے کا اعتراف شامل تھا ۔لیکن آج ہی بھارتی کوسٹ گارڈ ز کے ڈی آئی جی مبینہ پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کے دعوے سے مکر گئے تھے۔کہ وہ اِس آپریشن سے پوری طرح آگاہ ہی نہیں تھے۔ بھارت حکومت اور اس کے ذمہ دار ادارے کس طرح اپنی باتوں سے پلٹ جاتے ہیں ،اس کی تازہ مثال بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈی آئی جی کی قلابازی ہے۔مگر اخبار نے اس حوالے سے ان کی تقریر جاری کردی ہے، جس میں اعتراف کو سنا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :