18 فروری ، 2015
نئی دہلی......بھارتی وزارت دفاع نے اپنے ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ سے وضاحت طلب کرلی ہے، وزارت دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت موزوں وقت پر معاملے پر بیان دے گی۔ بھارتی وزارت دفاع نے ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کے بیان کو بڑھک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوشالی اپنی بڑھک بازی کی وجہ سے مصیبت میں پڑسکتا ہے ، قوانین کے مطابق بڑھک بازی کی کوئی گنجائش نہیں،بھارتی حکومت جلد اس معاملے پر موقف دے گی۔