18 فروری ، 2015
پشاور......پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سٹی گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی جمعرات کو 7 گھنٹے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئے پینلز اور کیبلز کی تنصیب کے لئے دوگرڈ اسٹیشن عارضی طور پر بند کئے جارہے ہیںجس کی وجہ سے چمکنی، چغل پورہ، ہشت نگری، ارمڑ، لالہ کلے، سکندرپورہ،ریڈیوپاکستان،گل بہار ، نشتر آباد، زریاب کالونی اور پھندو کے صارفین متاثر ہوں گےگرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی انیس فروری کوصبح آٹھ بجے سے سہ پہر تین بجے تک بند رہے گی۔