دنیا
18 فروری ، 2015

امریکا میں شدید برفانی طوفان ،نظام زندگی متاثر

 امریکا میں شدید برفانی طوفان ،نظام زندگی  متاثر

واشنگٹن.....امریکا میں رواں سال کے چوتھے برفانی طوفان سے واشنگٹن سمیت متعدد علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے اور اس دوران ہزاروں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی جبکہ ا سکول اور دفاتر بھی بند رہے ۔ امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں شدید برفانی طوفان کے باعث سخت سردی اور ہوائوں کی زد میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ آنے والے چوتھے برفانی طوفان نے مشرقی اور جنوبی ریاستوں کو منجمد کر دیا ہے اور سڑکوں پر برف کے انبار لگ گئے جبکہ گھراور گاڑیاں برف سے پوری طرح ڈھک چکی ہیں ۔بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے جبکہ برفانی طوفان کے سبب تقریباً2ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں۔آرکنساس کے شمالی حصوں میں 15سینٹی میٹر سے زائد برف پڑی جس کے بعد طوفان نے ریاست کے شمال مغربی حصوں کا رخ کیا ۔ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں تاریخی برف باری کے بعد برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

مزید خبریں :