پاکستان
18 فروری ، 2015

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کیا جائے، علامہ اصغر عسکری

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کیا جائے، علامہ اصغر عسکری

راول پنڈی....... مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کاروسیع کیا جائے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کاقتل کررہےہیں،ہم کب تک مذمتی بیانات دیتےرہیں گے۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کیا جانا چاہیے اورآپریشن ضرب عضب کا دائر ہ کار مزید وسیع کیا جائے ۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے پمزاسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی گارڈنےکئی افرادکی جانیں بچائیں،کب تک مذمتی بیانات دیتےرہیں گے،دہشت گرد انسانیت کاقتل کررہےہیں۔

مزید خبریں :