18 فروری ، 2015
کوئٹہ........ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خرابیوں اورفتنوں کوختم کرنےکاوقت آگیا ہے،پاکستان سےدہشتگردی اورفتنےکاخاتمہ کرنےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی امام بارگاہ میں دہشتگردوں نےحملہ کیاجس میں شہادتیں ہوئی ہیں، اس سےپہلےبھی سندھ اورخیبرپختونخوامیں امام بارگاہ پرحملےہوچکےہیں، دہشتگرداپنی دھاک بٹھانےاورآخری حملہ کرنےکی کوشش کررہےہیں،پاکستان سےدہشتگردی اورفتنےکاخاتمہ کرنےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔