پاکستان
19 فروری ، 2015

لاہور خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

لاہور خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

لاہور .....حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے لاہورمیں پولیس لائنزکےباہر خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے۔لاہورمیں خود کش دھماکہ کی تحقیقات کیلئےقائم جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی یشن شہزاد سلطان ہونگے ۔ کمیٹی کے کنوینر ڈی ایس پی سول لائنزسلیم مختار بٹ جبکہ ارکان میں آئی ایس آئی ،کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ، سی آئی اے اورانویسٹی گیشن ونگ کے نمائندے شامل ہونگے ۔کمیٹی خود کش حملے کی مختلف پہلووں پر تفتیش کریگی اور خود کش حملہ آور کی شناخت کیلئے بھی اہم پہلوؤں پر کام کریگی۔ دھماکے کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ اوراقدام قتل سمیت دیگر دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں خود کش حملہ آورکے2ساتھیوں کے فرار ہونے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :