19 فروری ، 2015
سرگودھا.....سرگودھا میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔فائرنگ سے 2افراد زخمی بھی ہوگئے۔پولیس کے مطابق 3 افراد کے قتل کا واقعہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن سے ملحقہ گاؤں چاؤ ال میں پیش آیا۔ رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے 2 خواتین رسولاں بی بی ،بیٹی مسرت بی بی اور ایک شخص افضل جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ کی زد میں آکر 2افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹ مومن پہنچا دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چل سکا ہے کہ واقعہ رشتے کے تنازع کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔