19 فروری ، 2015
کوئٹہ ......وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کی انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔ تقریب میں ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی وزراءاور کمانڈر سدرن کمانڈ بھی موجود ہیں۔دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے بلوچستان میں بھی پولیس کا خصوصی دستہ تیارہوگیا، کوئٹہ میں مردوں کے ساتھ خواتین اہل کاروں نے بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا۔انسداد دہشتگردی فورس کے 2سواہلکاروں کو ایک ماہ تربیت دی گئی ہے ،تربیت پانیوالوں میں بلوچستان پولیس اورکانسٹبلری کےافسران اور اہلکارشامل ہیں جن میں 18 خواتین بھی ہیں،جنہوں نے تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔