19 فروری ، 2015
کوئٹہ ......کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم معتدل ہے جبکہ رواں ہفتے کے آخر میں بارش کا نیا سلسلہ صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے بعد بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی اور بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم صاف اور معتدل ہے جبکہ بارش برسانے والی مغربی ہوائیں صوبے کے شمالی علاقوں میں موجود ہیں، جس کے باعث چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتا ہے۔ تاہم رواں ہفتے کے آخر تک نسبتاً زیادہ بارش برسانے والا مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ صوبے میں داخل ہوگا ،جس کے بعد اتوار سے منگل کے دوران کوئٹہ،ژوب اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔