پاکستان
19 فروری ، 2015

دہشتگردی کیخلاف قومی اداروںکا اتحاد فقید المثال ہے، وزیر اعظم

 دہشتگردی کیخلاف قومی اداروںکا اتحاد فقید المثال ہے، وزیر اعظم

کوئٹہ .....وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف تمام اداروں کا اتحاد فقید المثال ہے،حکومت بلوچستان اور پولیس کو چاک وچوبند دستہ تیارکرنے پرمبارکباددیتا ہوں،جب تک ملک سے دہشتگردی کی لعنت سے ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم،وفاقی وصوبائی حکومتیں دہشتگردی کوجڑ سےاکھاڑ پھینکنےکیلئےکوشاں ہیں،جاں نثاری کا جذبہ ہمیشہ زندہ رہے گا ،یہ صرف ہمارا ہی نہیں ہر پاکستانی کا عزم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب قومیں ایک فیصلے پر متحد ہوجائیں تو انہیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا،حکومت نے باصلاحیت نوجوانوں پرمشتمل کاؤنٹر ٹیرر ازم فورس کے قیام کا فیصلہ کیا،ہمیں ہمت صبر اور برداشت سے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے ،یہ جنگ ہم نے ہر حال میں جیتنی ہے،یہ ہماری بقا کا سوال ہے۔انہوں نے اس موقع پر بہادر بیٹوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ احساس ذمہ داری کیساتھ فرائض انجام دیں،کوئی مجرم آپ کے ہاتھوں سے بچنا نہیں چاہیے،عوام کو آپ کی طرف سے تحفظ کا احساس ملنا چاہیے ،پاکستان کا ہرشہری دہشتگردی کےخلاف جنگ میں شانہ بشانہ شریک ہے۔نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ حکومت امن و امان کےتحفظ کو یقینی بنانےکیلئےجدید بنیادوں پرکام کررہی ہے ،دہشتگردی کےخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہینگے،جس قوم میں جاں نثارسپاہی ہوں اسکوکوئی شکست نہیں دے سکتا۔

مزید خبریں :