19 فروری ، 2015
مظفرگڑھ......مظفرگڑھ میں کنویں پر کام کرتے ہوئے پائپ بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرانےسے8مزدورجاں بحق ہو گئے ۔مظفرگڑھ میں گدپور کے مقام پر11مزدور ٹیوب ویل کی بورنگ کے لیے کام کررہے تھے کہ اس دوران پانی کا پائپ بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سےٹکراگیا۔۔حادثہ میں 8مزدورجاں بحق ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ہوئیں۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔