19 فروری ، 2015
پشاور......جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا ہےکہ پیسے کی بنیاد پر ووٹ خریدے جارہے ہیں ، پشاور میں سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہو ئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کو مویشیوں کا میلہ بنایا جارہا ہے ، جب تک سیاست میں پیسہ چلتا رہے گا ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی ۔