پاکستان
19 فروری ، 2015

شہدا کمیٹی، مجلس وحدت مسلمین کا کراچی میں دھرنا ختم

شہدا کمیٹی، مجلس وحدت مسلمین کا کراچی میں دھرنا ختم

کراچی......حکومت سندھ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے،سانحہ شکار پور کی شہداءکمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین نےکراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل کا کہنا ہے کہ شہدا کمیٹی سے 22 مطالبات پر مذاکرات ہوئے، شکارپورمیں ایپکس کمیٹی کی نگرانی میں پولیس اوررینجرز کے آپریشن اور سرکاری املاک پر مذہبی جماعتوں کے قبضے ختم کرانے کے مطالبات بھی مان لیے ہیں ۔علامہ مقصود علی ڈومکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،حکومت سے کل ہمارے تفصیلی مذاکرات ہوں گے،مذاکرات کامیاب بنانے میں وزیراعلیٰ نے کوششیں کیں، ہمیں پوری امید ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی،ہماری تحریک دہشتگردی،مذہبی تفریق کےخلاف ہے،ہم سندھ کی جمہوری حکومت کےخلاف تحریک نہیں چلارہے۔علامہ مقصود ڈومکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہدا کمیٹی میں 14 افراد ہیں جن میں لواحقین بھی شامل ہیں،جبکہ شکارپورمیں بھی ایک کمیٹی بنائی جائیگی جو کارروائیوں کا جائزہ لےگی،کمیٹی دیکھےکہ دہشتگرد کس تنظیم یا مدرسے سے ہے۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ میری گزارش تھی کہ معاملات حل ہوجائیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکلتا ہے،حکومت کی ذمے داری ہے مطالبےپورےکیےجائیں،وزیر اعلیٰ نے سانحہ شکار پور کےشہدا کے لواحقین کیلئے 20،20 لاکھ روپےدینے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :