پاکستان
19 فروری ، 2015

خطے میں جو امن نہیں چاہتا،اسے منہ کی کھاناپڑےگی،مشاہد اللہ

 خطے میں جو امن نہیں چاہتا،اسے منہ کی کھاناپڑےگی،مشاہد اللہ

لاہور......مسلم لیگ ن کےسینئر رہ نما،وفاقی وزیرمشاہد اللہ خان کاکہناہےکہ ہماری قوم کا رویہ ہندوستان سے زیادہ جمہوری ہے، وہ خود ہی کشتی جلاتے ہیں اورپھرگھما پھراکرباتیں کرتے ہیں۔جو اِس خطے میں امن نہیں چاہتے،انہیں منہ کی کھاناپڑےگی۔مشاہد اللہ خان الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں میڈیا سےگفتگو کر رہے تھے،اس سےپہلےان کےسینیٹ کیلئے کاغذات منظورکر لئےگئے،مشاہد اللہ خان نےکہاکہ بین الاقوامی سطح پر گفتگوڈپلومیٹک ہوتی ہے،گذشتہ حکومت نے بھی من موہن سنگھ کو ڈوزئیردئیے تھے،نائن الیون کے بعد جوکچھ ہوا،اس میں ہم براہ راست ملوث نہیں تھے لیکن جو دہشت گردی کومستقل پھیلانے کے موجب ہیں،ان کی مستقل رکنیت کی بات ہورہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان اور افغانستان ایک ہوکر دہشتگردی کے خلاف لڑرہے ہیں،پاکستان انتہائی ذمےدار ملک ہے،ہم میں ایسی کونسی کمی ہے جوہم یہ نہ سوچیں کہ پاکستان سلامتی کونسل کامستقل ممبر نہ بنے۔

مزید خبریں :