20 فروری ، 2015
کراچی .....سانحہ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں نامزد 6 ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے ساتھ واقعہ کی تحقیقات کیلئے نئی ٹیم بنادی گئی ہے۔سانحہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں نامزد 6 ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردئیے گئےاورسانحہ کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ کی سربراہی میں کمیٹی بنادی گئی ہے۔سانحہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں نامزد 6 ملزمان رضوان قریشی، جاوید شکیل، حماد صدیقی، عبدالرحمان عرف بھولا ،اکبر بیگ اور ماجد بیگ کے نام ای سی ایل میں شامل کرکےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اورواقعہ کی تحقیقات کیلئےمحکمہ داخلہ نے ٹیم بھی بنادی ہے۔ کمیٹی کےسربراہ ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ خادم حسین بھٹی ہیں جبکہ دوسرے ممبر ڈی آئی جی کرائم برانچ مشتاق شاہ ہیں۔ کمیٹی میں ایف آئی اے اور سندھ رینجرز کے بھی ایک ایک افسر کو شامل کیا جانا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد بیان کیا۔سانحہ بلدیہ ٹاون سن دوہزابارہ میں پیش آیاتھا ۔فیکٹری میں آگ لگنےسے250سےزائدافرادجھلس کرجاں بحق ہوگئےتھے۔