20 فروری ، 2015
اسلام آباد .....سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے ۔ کاغذات منظور یا مسترد ہونےکے خلاف اپیلیں 23 اور 24 فروری تک کی جا سکیں گی۔سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے پہلے روز الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں بھرپور گہماگہمی رہی ،پہلےروز مسلم لیگ ن کے 10 اور پیپلز پارٹی کے 2 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے۔حکمران جماعت کے امیدواروں پرویز رشید اور عبد القیوم نے اعتراضات پر تحریری جوابات جمع کرا دئیے ہیں جس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔ سندھ میںسینٹ الیکشن کے لئے مجموعی طور پر پیپلزپارٹی کے آٹھ متحدہ قومی موومنٹ کے 9 اور مسلم لیگ فنکشنل کے2 امیدوارں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کئے گئے۔