20 فروری ، 2015
کراچی .....کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کاروائیاں 10مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق اجمیر پولیس نے رشید آباد اور شاہ نورانی کالونی میں کاروائی کر کے 5 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق کورنگی کاز وے کے قریب رینجرز نے ٹارگٹڈ کاروائی کر کے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 13 اے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔