20 فروری ، 2015
کراچی .....کراچی کے علاقے اختر کالونی میں رات گئے طالب علم کو جلانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ سی سی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبعلم جلتا ہوا خالی پلاٹ میں داخل ہوتا ہے، حارث جاوید کو رات گئے نامعلوم افراد نے ڈیفنس کے قریب اخترکالونی میں آگ لگاکر فرارہو گئے تھے ۔جلنے والے طالبعلم کو کو رنگی روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی سے 4 روز قبل مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔