20 فروری ، 2015
کوئٹہ .....بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ، حکمران کیٹ واک کرنے بلوچستان آتے ہیں ۔ کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ، اسے یہ بھی معلوم نہیں کہ صوبے میں کون ناراض ہے ، سینیٹ میں جاکر بلوچستان کی بھرپور آواز بلند کرینگے ۔