20 فروری ، 2015
لورالائی .....بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلہ کان میں پھنسے7 کان کنوں کو اب تک نکالانہیں جاسکا، کان کل شام گیس بھرنے سے بیٹھ گئی تھی۔لورالائی کےعلاقے دکی میں گذشتہ روز کوئلہ کان میں پھنسے 7 کان کنوں کو ایک روز بعد بھی تاحال نکالا نہیں جاسکا ہے۔گزشتہ شام لورالائی کےعلاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر گئی تھی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا تو کان بیٹھ گئی اور وہاں کام کرنےوالے آٹھ کان کن پھنس گئے ،جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا،کان میں پھنسے کان کنوں کو باہر نکالنے کے لئے دوسری کان سے11 کان کن اندر گئے تو وہ بھی بے ہوش ہوگئے،جنہیں بعد میں گزشتہ رات ہی باہر نکال گیا،ان کے ساتھ پہلےسے پھنسے ہوئے 8 میں سے ایک کانکن کی لاش بھی باہر نکال گئی تاہم باقی 7 کان کن تاحال کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے کوئٹہ سے ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔