پاکستان
20 فروری ، 2015

بلوچستان : شمالی علاقوں میں 24گھنٹوں میں بارش کا امکان

بلوچستان : شمالی علاقوں میں 24گھنٹوں میں بارش کا امکان

کوئٹہ .....محکمہ موسمیات کے مطابق اس آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارش برسانے والی مغربی ہوائیں صوبے کے شمالی علاقوں میں موجود ہیں جس کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،ژوب اور قلات ڈویژن کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ،جبکہ2 روز بعدنسبتاً زیادہ بارش برسانے والا مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ صوبے میں داخل ہوگا، جس کے بعد اتوار سے بدھ کے دوران کوئٹہ،ژوب اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں کر برف باری کا امکان ہے جبکہ سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :