20 فروری ، 2015
کراچی ........دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ آج اقوام متحدہ کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن (ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس) منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ، ملازمتوں کے مساوی مواقع کی فراہمی سمیت سماجی انصاف کے لیے دیگر اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ تمام انسانوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے ہر دور میں کوششیں ہوتی رہی ہیں جس میں کبھی انسان کو کامیابی حاصل ہوئی تو کبھی ناکامی کا سامنا رہا۔ سماجی انصاف کا عالمی دن اسی مقصد کے حصول کے عزم کا اعادہ ہے جس کو منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2007میں کیا تھا۔ اقوام متحدہ کا ادارہ عالمی ادارہ محنت اس سلسلے میں عوامی شعور کی بیداری کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کرتا ہے جن کے ذریعے معاشرے میں بہتری لانے کے لیے سماجی انصاف کے قوانین اور قواعد پر عمل کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔