20 فروری ، 2015
لورالائی .....بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلہ کی کان میں پھنسے 7مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں،اب اس وقعے میں مرنیوالوں کی تعداد8 ہوگئی ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق کل شام سے کوئلے کی کان میں پھنسے 7مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔گزشتہ شام کو لورالائی کے علاقے دکی میں گیس بھرنے سے کان بیٹھ گئی تھی جس کے باعث 8کان کن اس میں پھنس گئے تھے ،جن میں سے ایک گزشتہ روز ہی جاں بحق ہوگیاتھا۔کان میں پھنسے کان کنوں کو باہر نکالنے کے لئے دوسری کان سے11 کان کن اندر گئے تو وہ بھی بے ہوش ہوگئے،جنہیں بعد میں گزشتہ رات ہی باہر نکال گیا،ان کے ساتھ پہلےسے پھنسے ہوئے 8 میں سے ایک کانکن کی لاش بھی باہر نکال گئی جبکہ دیگر کو نکالنے کیلئے کوئٹہ سے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھی مگر ریسکیو کارروائیوں کے باوجود باقی 7 کان کن جان نہ بچائی جاسکی۔