دنیا
20 فروری ، 2015

امریکا:جو بائڈن کونئے وزیر دفاع کی کی اہلیہ سے بے تکلفی مہنگی پڑگئی

امریکا:جو بائڈن کونئے وزیر دفاع کی کی اہلیہ سے بے تکلفی مہنگی پڑگئی

واشنگٹن ......امریکی نائب صدر جو بائڈن کونئے وزیر دفاع کی حلف برداری پر ان کی اہلیہ سے بے تکلفی مہنگی پڑگئی۔میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنے توسوشل میڈیا پربھی لوگوں نے خوب بھڑاس نکالی ۔وہائٹ ہاؤس میں نئے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹرکی تقریب حلف برداری میںجوبائڈن آئے اور وزیردفاع اور اُن کی اہلیہ اسٹیفنئی کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔جوبائڈن صاحب کو اسٹیفنئی سے کانا پھوسی کا شاید کوئی اور موقع میسر نہیں آسکا تھا ۔اس لیے انہوں نے موقع غنیمت جانااور اسٹیفنئی کے دونوں شانوں پر بازو رکھ کر کان میں کچھ کہنا شروع کردیا۔نائب صدر کی اس حرکت پر وہ شرمانے کے سے انداز میں مسکراتی ہی رہ گئیں۔اس کے علاوہ وہ کر بھی کیا سکتی تھیں،یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ،میڈیا اورسوشل میڈیا پرتو تنقید کا طوفان کھڑا ہو گیا۔کسی نے اسے خفیہ مذاکرات کا نام دیا ،تو کسی نے اس حرکت کو نائب صدر کی رنگین مزاجی قرار دے دیا۔اس سے پہلے بھی جو بائڈن ایسے کئی تنازعات میں پڑچکے ہیں ۔

مزید خبریں :