20 فروری ، 2015
کراچی ....آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28سے 30ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب56صد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔