دنیا
20 فروری ، 2015

آسٹریلیا کےشمال مشرقی علاقوں سے طاقتور طوفان مارشیا ٹکرا گیا

آسٹریلیا کےشمال مشرقی علاقوں سے طاقتور طوفان مارشیا ٹکرا گیا

سڈنی ..........آسٹریلیا کے شمال مشرقی علاقوں سے طاقتور طوفان مارشیا ٹکرا گیا۔ تیز ہواؤں اور شدید بارش نے علاقے میں تباہی مچادی ہے۔ شمال مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد طوفان مارشیا کوئینز لینڈ سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 285 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تیز ہواؤں نے درخت اور پول زمین سے اکھاڑ دیئے ہیں۔ حکام نے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی ہے۔ شدید بارش کے باعث اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں جبکہ ارد گرد کے علاقوں کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :