20 فروری ، 2015
پشاور .....پشاور پولیس کے 3 اہلکاروں کو فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کردیاگیا۔ ایس پی کینٹ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حیات آباد پولیس اسٹیشن میں تعینات 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کیاگیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایک اےا یس آئی اور2 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ تینوں اہلکار فرائض میں غفلت برتنے پر معطل ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس پی کینٹ کو مزید انکوائری تحققیات کا حکم دیدیا ہے۔