پاکستان
20 فروری ، 2015

9 فروری کو بھی اغوا کی کوشش کی گئی تھی، طالبعلم حارث

9 فروری کو بھی اغوا کی کوشش کی گئی تھی، طالبعلم حارث

کراچی ........کراچی کے علاقے اختر کالونی میں جلائے جانے والے نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے انکشاف کیا ہے کہ اسے 9فروری کو بھی اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ بچ نکلا تھا۔ زخمی طالب علم کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کا کارڈ لینے گھر جارہا تھا کہ راستے سے گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ اختر کالونی میں جلائے گئے حارث کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی کارڈ بھول گیا تھا، گھر سے کارڈ لینے کے لئے باہر نکلا تو گاڑی سوار ملزمان نے اغوا کرلیا۔حارث کو اغوا کرنے کی یہ کوئی پہلے کوشش نہیں تھی بلکہ 9 فروری کو بھی گاڑی سوار ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اغوا کے کوشش کے حوالے سے حارث کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی لیکن سیکیورٹی نہ ملی۔ والدہ حارث کے جھلسنے کی وجہ سے پریشان تو ہیں لیکن لخت جگر کی زندگی بچنے کی وجہ سے اللہ تعا لیٰ کی شر گزار بھی ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آگ سے حارث ہاتھ اور سینہ زیادہ متاثر ہوا ہے لیکن اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :