پاکستان
20 فروری ، 2015

پنجاب میں 3 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں،صوبائی وزیرداخلہ

پنجاب میں 3 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں،صوبائی وزیرداخلہ

لاہور.........وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیکیورٹی کیلئے 3ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں، ہدف 15ہزار کیمرے لگانے کا ہے۔وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا مزیدکہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی بیٹے افغانستان میں ہیں،ان کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت سابق وزیر اعظم اور سابق گورنر پنجاب کے مغوی بیٹوں کی بازیابی اور واپسی کے لیےکوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور افغان حکومت سے بات چیت کر رہی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اصولی اور قانونی طور پر 450 افراد کے لیے ایک کانسٹیبل ہونا چاہیے تاہم پنجاب میں اوسطاً 1250 افراد کے لیے ایک کانسٹیبل تعینات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید3 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں، یہ تعداد 15 ہزار تک لائی جائے گی۔

مزید خبریں :