20 فروری ، 2015
اسلام آباد..........14 فروری کو پمزاسلام آبادمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننےو الے پر وفیسر ڈاکٹر شاہدنواز7روززندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعددم توڑ گئے۔ ڈاکٹر شاہد نواز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ تھے۔ انہیں 14 فروری کو پمز میں پرائیوٹ وارڈ کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔زخمی شاہدنوازکوایک روز پمزمیں زیرعلاج رکھنے کےبعدسی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیاگیاتھا۔ سی ٹی سکین رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے دماغ کے پچھلے حصے میں گولی لگی، وہ 7روزموت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعدآج انتقال کرگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد کی میت پمز منتقل کی جارہی ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔